کوئٹہ۔۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیر صدارت ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی جیل خانہ جات، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ، ڈی پی او پشین خلیل بگٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ منشیات کا خاتمہ اور عوام کو امن و امان فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کی ادائیگی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار مثر انداز میں ادا کرنا ہوگا۔
امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، میر ضیا اللہ لانگو
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل