کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ ویسٹ کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام، مختلف سرکاری اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری، عوامی مسائل اور ضلعی سطح پر درپیش اہم انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، عوام کو درپیش مسائل کے بروقت حل اور سرکاری امور کی مو¿ثر انجام دہی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں مختلف محکموں کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور باہمی اشتراک کو مو¿ثر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور عوامی شکایات کے ازالے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عوامی مفاد کے امور پر باہمی مشاورت اور مو¿ثر حکمتِ عملی کے تحت کام کریں تاکہ انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے ساتھ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ نے مزید کہا کہ تمام اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری، ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ضلعی سطح پر درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دیں اور انتظامی معاملات میں بہتری کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل