حکومت عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،پرنس آغا عمر احمد زئی

حکومت عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،پرنس آغا عمر احمد زئی

کوئٹہ۔۔۔۔۔پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ویلفیئر پرنس آغا عمر احمد زئی سے معاونِ برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں عوامی فلاح و بہبود، پاپولیشن ویلفیئر کے پروگراموں، امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان میں آبادی کی فلاح و بہبود، صحت عامہ سے متعلق اقدامات اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری حکومتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنما¶ں نے عوامی مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔پارلیمانی سیکرٹری پرنس آغا عمر احمد زئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور پاپولیشن ویلفیئر کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت م¶ثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں صوبے کی مجموعی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں