عوام کو بنیادی اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، فضل الرحمن کبدانی

د±کی(خ ن) ڈپٹی کمشنر د±کی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت انٹیگریٹڈ سروس ڈیلیوری (ISD) کے تحت ڈسٹرکٹ لیول کوآرڈینیشن اجلاس اور تیسری سہ ماہی (Q3) کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ISD کوآرڈینیٹر صدام حسین، ڈی ایم پی پی ایچ آئی قاہر خان، ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر پیر محمد، این اسٹاپ ڈاکٹر عزیز اللہ، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان، سی سی او سعید احمد سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کیاجلاس میں ضلع د±کی میں عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی صحت کی سہولیات، حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام، پولیو کے خاتمے کی سرگرمیوں، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، صاف پانی و صفائی اور دیگر بنیادی طبی خدمات کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیااس موقع پر ISD کوآرڈینیٹر صدام حسین نے اجلاس کو جاری پروگرامز، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور تیسری سہ ماہی کے دوران حاصل ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاءکو مختلف صحت مراکز میں خدمات کی فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج، پولیو مہمات، خواتین اور بچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سمیت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبے میں جاری تمام پروگرامز کی مو¿ثر نگرانی اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیںانہوں نے کہا کہ ISD کے تحت مختلف اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت کام کریں۔ انہوں نے بالخصوص خواتین اور بچوں کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، پولیو کے مکمل خاتمے، غذائیت اور صاف پانی و صفائی سے متعلق خدمات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے اور فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی حاضری، کارکردگی اور عوامی خدمات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کے فوری ازالے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے واضح کیا کہ صحت عامہ سے متعلق کسی بھی پروگرام میں غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ اجلاس کے اختتام پر تیسری سہ ماہی کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ سہ ماہی میں کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عوام کو بروقت، مو¿ثر اور معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں