عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ،شئے مختار

گوادر (خ ن)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر شئے مختار نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) کے تحت کوسٹل ہائی وے سے پلیری، کڈ اور پشکان روڈ کے ایک سیکشن پر جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کے معیار، پیش رفت اور تعمیراتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا دورہ کے موقع پر ایس ڈی او عبید شئے طارق اور ٹھیکیدار عبدالغفور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایس ڈی او نے چیئرمین کو منصوبے پر جاری کام، اب تک کی پیش رفت اور تکنیکی پہلوو¿ں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر چیئرمین شئے مختار نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں مقررہ معیار اور منظور شدہ تکنیکی ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے، معیاری تعمیراتی مواد استعمال کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت میں شفاف انداز سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نے کہا کہ معیاری سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، آمدورفت آسان ہوگی اور مقامی آبادی کو ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع گوادر میں پائیدار بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی مو¿ثر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں