ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، عرفان اللہ

سیوی(خ ن) کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت محکمہ کمیونیکیشن ورکس، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ (CWPP&H) سیوی ڈویڑن کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، بلڈنگز اور روڈز کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل آفیسرز (SDOs) نے کمشنر کو محکمے کی کارکردگی، جاری منصوبوں پر پیش رفت اور تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر عرفان اللہ خان نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تعمیراتی منصوبے منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار، تکنیکی اصولوں اور متعلقہ اسپیسفکیشنز کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ سرکاری وسائل کا مو¿ثر استعمال اور عوام کو معیاری ترقیاتی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر مرحلے پر میٹریل ٹیسٹنگ کا باقاعدہ اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعمیراتی کام کے مختلف مراحل میں میٹریل کی جانچ اور تکنیکی معیار کی تصدیق لازمی بنائی جائے تاکہ ناقص میٹریل کے استعمال کی روک تھام اور منصوبوں کی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمشنر سیوی ڈویژن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں، فیلڈ میں کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے رہیں اور مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کی تکمیل کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں