جھل مگسی(خ ن)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گنداواہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وی ٹی سی کے تحت جاری امتحانات اور اسکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز اور امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے مختلف سوالات پوچھ کر ان کی تعلیمی استعداد اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسکول میں اساتذہ کی حاضری بھی چیک کی اور اسکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول میں جاری مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت اور معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کا گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گنداواہ کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل