مستحق طبقات کو سہولیات کی فراہمی‘بھرپور کوشش کی جائے‘ اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مستحق طبقات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں فیول سبسڈی سکیم پر مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر نیشنل سٹیئرنگ کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کے درمیان روابط اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کی تجاویز اور تعاون کو سراہا گیا۔اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور وزیر پٹرولیم نے شرکت کی جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں