سونا فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی ۔۔۔۔۔۔ عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہوگیا، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 184 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 144 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 512 روپے جبکہ فی 10 گرام قیمت 123 روپے اضافے سے 5 ہزار 582 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں