کوئٹہ۔۔۔۔۔صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر بزن بزنجو نے جھالاوان ہاو¿س کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جھالاوان میڈیکل کالج کو درپیش انتظامی و مالی مسائل، کالج کی فعالیت اور زیرِ تعلیم ہاو¿س جاب ڈاکٹرز کو درپیش مشکلات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر بزن بزنجو نے صوبائی مشیر کو میڈیکل کالج کی موجودہ صورتحال، درپیش مالی مشکلات اور ہاو¿س جاب ڈاکٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کو مزید فعال اور مو¿ثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان شعبوں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالج کی فعالیت، فیکلٹی اور دیگر ملازمین کی جائے تعیناتی پر موجودگی اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ طلبہ کو معیاری طبی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
جھالاوان میڈیکل کالج کو فعال ،موثر بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل