قلات ، کونسلران کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی شیڈول جاری

قلات ، کونسلران کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی شیڈول جاری

قلات۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے ضلع قلات میں کونسلران کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی شیڈول کا اجراءکردیا گیا ہے صوباِءالیکشن کمشنر بلوچستان کی جانب ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی کی بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر آن لائن حلف برداری لی گءحلف برداری کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمداسماعیل اسسٹنٹ الیکشن آفس صدام حسین ودیگر انتظامی افسران موجودتھے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کیمطابق ضلع قلات میں کونسلران کے دو خالی نشستوں پر دوبارہ انتخابات 09اگست 2026 کو منعقد ہوں گےایم سی قلات کے وارڈ نمبر 13شیشہ ڈغار یونین کونسل نیچارہ امیری وارڈ نمبر 05 پر انتخابات ہوں گےڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ڈی سی قلات منیر احمد درانی نے حلف برداری کےالیکشن کمیشن عملے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ انتخابی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 01 جولائی سے 03جولائی 2026 تک جمع کراسکیں گے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر منیراحمددرانی نے کہا کہ کونسلران کے خالی نشستوں پر دوبارہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیئے تمام ضروری انتظامات کررہے ہیں پرامن اور غیرجانبدارانہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں