بارکھان/رکنی(خ ن)۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بارکھان بہادر شاہ نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول رکنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلسٹر کے تحت فراہم کیے گئے سامان کے معیار، مقدار اور کوالٹی کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی محمد صدیق کھیتران نے ڈی ای او بہادر شاہ کو کلسٹر کے تحت فراہم کیے گئے سامان سے متعلق بریفنگ دی اور مختلف اشیاءکا معائنہ کرایا۔ ڈی ای او نے سامان کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا اور سکول انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔دورے کے دوران ڈی ای او بہادر شاہ نے طلبہ میں سکول یونیفارم بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کلسٹر سکولوں کو ضروری سامان کی فراہمی کا عمل بروقت مکمل کیا جائے تاکہ تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری ہوں اور طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔ڈی ای او بہادر شاہ نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی ماحول کی بہتری، طلبہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کلسٹر سامان کی شفاف و بروقت تقسیم محکمہ تعلیم کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
کلسٹر سکولوں کو ضروری سامان کی فراہمی کا عمل بروقت مکمل کیا جائے ، بہادر شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل