قلات کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، عائشہ زہری

قلات(خ ن) قلات میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں قلات سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح12 فرنچائزز کے لیے تیار کردہ یونیفارمز کی تقریب رونمائی ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں منعقد ہوئی تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری تھیں۔ تقریب میں ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر وحید مینگل، حاجی خیر جان شاہوانی، عزیز مینگل، حاجی نسیم شاہوانی، جاوید چوہدری، قیوم چنگیز، حفیظ مینگل، کیپٹن یحییٰ، جبار دہوار،مقبول گل محمدشہی میر احمد لانگو یاسرزہری نبی بخش انجم سمیت کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینے، صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوان نسل میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور برداشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ قلات کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کرکے ملکی سطح پر اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے قلات سپر لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین اور کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سلیم کیف کی جانب سے 12 فرنچائزز کے لیے تیار کردہ یونیفارمز ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے فرنچائزز کے مالکان کے حوالے کیے۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں