پیٹرول 3 روپے 26 پیسے مہنگا، ڈیزل ایک روپیہ ایک پیسہ سستا کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 2 اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں