کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے،مینا مجید بلوچ

کوئٹہ:۔۔۔۔۔۔۔۔صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ نے سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ یوتھ اسپورٹس پالیسی کے سیمینار میں شرکت کی۔یمینار میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، کھلاڑیوں، نوجوانوں اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکائ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکائ نے کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے مواقع، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور پالیسی سے متعلق مختلف تجاویز اور سوالات پیش کیے۔صوبائی مشیر محترمہ مینا مجید بلوچ نے شرکائ کے سوالات کے جوابات دیے، ان سے براہِ راست گفتگو کی اور کھیلوں کے شعبے سے متعلق ان کی تجاویز اور آرائ کو غور سے سنا اور نوٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ اسپورٹس ریویو پالیسی کا مقصد کھیلوں کے شعبے کو مزید مو¿ثر بنانا، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا ہے۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ کھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں، اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور نوجوانوں کی رائے انتہائی اہم ہے، اور ان کی تجاویز کو آئندہ کے لائحہ عمل میں مدنظر رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں