جعفرآبا(خ ن) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ مال کے افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ مال کے افسران کی جانب سے ضلع جعفرآباد میں سرکاری واجبات کی وصولی، موجودہ صورتحال، مقررہ اہداف اور اس حوالے سے جاری اقدامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل کو مزید مو¿ثر بنانے، بقایاجات کی وصولی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے اور متعلقہ ریکارڈ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائی جائے اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے، جبکہ تمام امور شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیے جائیں تاکہ سرکاری محاصل میں اضافہ اور واجبات کی بروقت وصولی ممکن ہو سکے۔
سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل میں تیزی لائی جائے، خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل