ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ای پی آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس

نصیرآبادڈویژن(خ ن)جعفرآبادڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ای پی آئی (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو ضلع جعفرآباد میں بچوں کو مختلف وبائی و متعدی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری ویکسینیشن پروگرام، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور بچوں کو ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ بچوں کو مختلف خطرناک اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت فراہمی اور ویکسینیشن کا مقررہ اہداف کے مطابق مکمل ہونا انتہائی ضروری ہے، محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ عملہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور محنت سے انجام دیں اور دور دراز علاقوں سمیت ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت ویکسینیشن کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور جہاں کہیں کمی یا غفلت سامنے آئے اسے فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگا کر انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں