محضرنامہ عوام کی آواز ہے، ثمینہ سعید

لاہور:(پریس ریلیز ) قائم مقام سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے پیش کیے جانے والے محضرنامے کو ہر طبقہ زندگی تک پہنچانا اور اسے عوامی گفتگو کا حصہ بنانا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔ دس روزہ محضرنامہ و دستخطی مہم محض دستخط جمع کرنے کی سرگرمی نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے، ان کی آواز کو منظم کرنے اور مطالبات کے حق میں وسیع عوامی حمایت پیدا کرنے کی مو¿ثر جدوجہد ہے۔وہ مرکزی ٹیم کی ناظماتِ صوبہ و حلقہ اور ذمہ دارانِ میڈیا و نشرواشاعت کے ساتھ مہم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی بریفنگ نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔ نشست میں دس روزہ مہم کے اہداف، میڈیا کوریج، عوامی رابطے، نشرواشاعت اور سوشل میڈیا حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا اور ذمہ داران کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔ثمینہ سعید نے کہا کہ محضرنامے کا پیغام گھر گھر، فرد فرد اور ہر طبقے تک پہنچنا چاہیے۔ صوبہ اور حلقہ کی سطح پر میڈیا نمائندگان، صحافیوں، خواتین صحافیوں، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹرز، تاجروں، طلبہ، سماجی شخصیات اور دیگر رائے ساز طبقات سے رابطہ کیا جائے اور انہیں محضرنامے کے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے دستخطی مہم میں شریک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دس روز کے دوران مہم کے آغاز، پیش رفت اور اختتام پر مو¿ثر خبری و پریس سرگرمیاں کی جائیں، مقامی اخبارات، نیوز پورٹلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک مسلسل مواد پہنچایا جائے، جبکہ بڑے شہروں میں پریس کلبوں اور خواتین صحافیوں سے خصوصی رابطہ کیا جائے۔ ہر صوبہ و حلقہ اپنی سطح پر میڈیا پرسنز سے براہِ راست رابطے کو یقینی بنائے اور محضرنامے کو کالمز، بلاگز، انٹرویوز، پوڈکاسٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک لے کر جائے۔قائم مقام سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج کے دور میں جو آواز ڈیجیٹل دنیا تک نہیں پہنچتی، اس کی رسائی محدود رہ جاتی ہے، اس لیے سوشل میڈیا کو مہم کا مو¿ثر ذریعہ بنایا جائے۔ دس روز تک روزانہ مرکزی پوسٹ، مختصر ویڈیو یا ریل اور واٹس ایپ کے لیے قابلِ شیئر پیغام جاری کیا جائے، جبکہ کارکنان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر محضرنامے کے مطالبات کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں