سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت آل پارٹیز رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا اہم اجلاس

بارکھان(خ ن) ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت بارکھان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے آل پارٹیز رہنماو¿ں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں واپڈا لورالائی سرکل کے ایکسین اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بارکھان میں جاری طویل لوڈشیڈنگ، بجلی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشنز کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارکھان میں بجلی کی فراہمی کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافہ کیا جائے گا، جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئے گی۔اس موقع پر واپڈا حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ جن نئے صارفین، مکان مالکان اور دکانداروں کے پاس قانونی بجلی کے میٹر موجود نہیں، وہ جلد از جلد نئے میٹر لگوائیں۔ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے ساتھ قانونی کنکشن فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دو ماہ بعد دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اگر اس دوران قانونی نئے میٹروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا تو بجلی کی فراہمی کے دورانیے میں مزید بہتری اور لوڈشیڈنگ میں مزید کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے بجلی صارفین پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی کنکشنز سے گریز کریں اور اپنے بجلی کے کنکشن قانونی طور پر باقاعدہ کروائیں، تاکہ بجلی کی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بارکھان میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید کمی لائی جا سکے۔اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر صدیق کھیتران، نیشنل پارٹی کے رہنما میر عبدالکریم کھیتران، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی میر طارق کھیتران، جمعیت علمائ اسلام (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری تاج محمد قاسمانی، سول سوسائٹی کے نمائندگان وڈیرہ غلام سرور، حنیف ناہڑ، وڈیرہ حیات خان جہانانی، گل زمان، وڈیرہ عبدالغفار کھیتران، ایکسین واپڈا لورالائی سرکل رحیم اللہ کبزئی، ایس ڈی او عبدالغفار حسنی، ایس ڈی او نصیب خان حمزہ زئی اور اسسٹنٹ کمشنر بارکھان احسان الدین کاکڑ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں