نصیرآباد(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ایس ایم بی آر قمبر دشتی کے احکامات کی روشنی میں نصیرآباد ڈویژن میں سرکاری ملازمین کی ترقی اور محکمانہ امور میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی نے 2017 سے پرموشن کے منتظر مزید 17 پٹواریوں کو قانون گوز B.9سے B11 کے عہدے پر تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کر دیے۔اس موقع پر کمشنر افس کے سپرنٹنڈنٹس بابو عبدالصمد کھوسہ اور بابو شیراللہ کھوسہ بھی موجود تھے اس موقع پر کمشنر نصیرآباد نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروموشن سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرتی ہے، اب ترقی پانے والے افسران و اہلکار اپنی نئی ذمہ داریوں کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کریں اور محکمہ مال کے امور میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی واضح پالیسی ہے کہ اہل اور حقدار ملازمین کو ان کا جائز حق بروقت فراہم کیا جائے، تاکہ سرکاری اداروں کی کارکردگی مزید بہتر ہو اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں آسانی پیدا ہو۔ 17 پٹواریوں کی قانون گو کے عہدے پر تعیناتی کو محکمہ مال کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ محکمہ مال کے انتظامی امور کو مزید مو¿ثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
نصیرآباد، سرکاری ملازمین کی ترقی اور محکمانہ امور میں بہتری کا سلسلہ جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل