ویب ڈیسک…….امریکی اہلکار کے مطابق صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، یہ ایرانیوں کے مفاد میں ہے کہ ڈیل کرلیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات امریکی درخواست پر کی گئی اور اس ضرورت کی بنیاد پر بھی کہ آبنائے ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی شرائط پیش کی جائیں۔ ہرمز کھولنےکیلئے ایرانی ناکہ بندی ختم، ایرانی اثاثے جاری اور تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنا ہوگی۔
اقوام متحدہ میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں ملاقات کی ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی حکام اور ایرانی وفد کی ملاقات 3 گھنٹوں تک جاری رہی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد سے ملاقات کرنے والی امریکی ٹیم کا حصہ تھے۔